23 نومبر 2011 - 20:30

بحرین میں تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین میں ایران کی مداخلت کے شواہد نہیں ملے ہیں اور بحرین کی سکیورٹی دستوں نےگرفتار شدہ مظاہرین کوزبردست شکنجہ دیا ہے۔

ابنا: بحرین میں تحقیقاتی اورحقیقت یاب کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین میں ایران کی مداخلت کے شواہد نہیں ملے ہیں اور بحرین کی سکیورٹی دستوں نےگرفتار شدہ افراد کوزبردست شکنجہ دیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکام نے عوام کے ساتھ طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے انھوں نے قیدیوں کو شکنجہ دیا ہے اور ان کے حقوق کو واضح طور پر نقض کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں ایران کی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اور قیدیوں کے لئے صادر احکام پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ ان احکام میں عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں کی رعایت نہیں کی گئی ہے۔ .........

/169